دی سمپسنز کارٹون کے تخلیق کار اسٹیو پیپون انتقال کرگئے

امریکہ کے معروف اور طویل عرصے سے نشر ہونے والے کارٹون دی سمپسنزسمیت کئی کامیاب شوز کے پیچھے تخلیقی ذہن رکھنے والے اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اسٹیو پیپون کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے اس المناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے دل کی بیماری کارڈیک ایمائیلوئیڈوسس کا شکار تھے۔کنساس میں ایک جوتوں کی دکان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پیپون 1979 میں لاس اینجلس منتقل ہوئے۔ یہاں ان کی تخلیقی صلاحیتوں نے جلد ہی ٹی وی انڈسٹری کی توجہ حاصل کی۔ 1985 میں ان کی پہلی اسکرپٹ نے این بی سی ے شو سلور سپونز کا حصہ بن کر انہیں مصنفین کی دنیا میں شناخت دلائی۔1989 میں جب انہوں نے دی سمپسنز کے لیے لکھنا شروع کیا تو ان کی تحریری مہارت نے شو میں نئی جان ڈال دی۔ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اور قابل ذکر پہلو یہ تھا کہ دی سمپسنز میں پیش کی گئی کہانیوں نے کئی بار حقیقت کا روپ دھار لیا۔ 1993 میں ایک وبائی بیماری کی پیش گوئی سے لے کر 2021 میں خلائی سیاحت کی درست پیش گوئی تک ان کی کہانیوں کا حصہ رہی اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا.اسٹیو پیپون نے اپنے قلم سے نہ صرف ناظرین کو ہنسانے کا کام کیا بلکہ معاشرتی اور اخلاقی پہلوؤں پر بھی سوال اٹھائے۔ ان کی تحریروں میں طنز، حساسیت، اور زندگی کے سنجیدہ سوالات کا امتزاج موجود تھا۔

The Simpsons cartoon creator Steve Pippen dies

اپنا تبصرہ لکھیں