رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے قائد آباد کے اطراف زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کامرکز ملیر اور گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 میں پر محسوس کیے گئے.زلزلے کے بعد کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک شہر قائد میں 50 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

Earthquake tremors felt again in different areas of Karachi late last night.

اپنا تبصرہ لکھیں