پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز گر گئے۔بین الاقوامی مالیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی عملی ناکامی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈسالٹ کمپنی پر متزلزل ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہوئے ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا واضح رہے کہ رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔واضح رہے کہ رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔