اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں باپ بیٹی تھے۔کار سوار قاضی اسحق اور اس کی بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے دھمیال حیال کے نالے میں بہہ جانے والے ایک موٹرسائیکل سوار شہری کو تلاش کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ شخص کو نالے سے نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
