راکھی ساونت سے ویلکٹائن پر نکاح ہوگا . مفتی قوی کا دعویٰ

مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔مفتی قوی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے.میزبان نے مفتی قوی سے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے۔مفتی قوی نے کہا کہ نکاح ہوجانے کے بعد ہنی مون پر کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ راکھی ساونت کریں گی وہ کہیں گی دن ہے تو ہم بھی کہیں گے دن ہے اگر وہ کہیں گی شام ہے تو ہم مان لیں گے کہ شام ہے۔راکھی ساونت کے لباس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راکھی کو مکمل اسلامی لباس پہننا ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے میرا لباس تبدیل ہوجائے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی مفتوی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے بھی مشروط رضامندی ظاہر کی تھی۔بعد ازاں مفتی قوی اور راکھی ساونت کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے متعدد ویڈیوز جاری کی گئیں جو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئیں۔

Rakhi Sawant will get married on Valentine’s day. Mufti Qavi’s claim

اپنا تبصرہ لکھیں