سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ تنازع کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں اور انہوں نے وی لاگنگ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔رجب بٹ نے اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہیں کی تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن میں انہوں نے دبئی اور پاکستان کے وقت کا ذکر کر کے بیرون ملک موجودگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ویلاگنگ چھوڑ دی ہے لیکن وہ ٹک ٹاک پر لائیو آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی والدہ کی رضامندی شامل نہیں ہوگی وہ کوئی بھی نیا وی لاگز اپلوڈ نہیں کریں گے اور یہی ان کی اولین شرط ہے۔ ان کے بقول اُن کی والدہ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں اور انہوں نے بیٹے کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔یوٹیوبراس وقت پاکستان میں کئی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان پر مذہبی حوالے سے حساس مواد پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔رجب بٹ نے یہ واضح کیا کہ وہ وی لاگنگ کو مکمل طور پر ترک نہیں کر رہے بلکہ صورتحال معمول پر آنے تک سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ وضاحت پر مبنی چند ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کر چکے ہیں جنہیں وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے
