رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا.رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کوئی شہادت نہیں ملی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔ اس سے قبل ملک کی تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا تھا۔

The moon of Ramadan has not been seen, the first fast will be on Sunday, March 2

اپنا تبصرہ لکھیں