رواں سال کا پہلا چاند گرہن جمعہ 14 مارچ کو ہو گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا تاہم پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا مغربی نصف کرہ ارض میں مکمل چاند گرہن سے چاند چمکتے ہوئے سرخ گولے کی مانند دکھائی دے گا۔رات کی تاریکی میں آسمان پر تیرتے اور چمکتے ہوئے اس سرخ گولے کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں ہی گیا جا سکے گا۔ تاہم اس کا کچھ جھلک بر اعظم افریقہ اور یورپ کی کچھ حصوں میں بھی نظر آئے گی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔ چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔

The first lunar eclipse of this year will occur on Friday, March 14.

اپنا تبصرہ لکھیں