روس کے ساحل کے نزدیک 8.8 شدت کا زلزلہ .متعدد ممالک میں سونامی وارننگ جاری

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جو اس علاقے میں 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ ہے اس زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور13 فٹ تک بلند سونامی لہریں پیدا کیں جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگز اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے۔روسی وزیر کے مطابق زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے کے باعث چند افراد کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں روس میں آنے والے زلزلے کے بعد متعدد ممالک بشمول امریکہ، جاپان اور ایکواڈور میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔جاپان میں حکومت نے متاثرہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کا حکم دیا ہے جبکہ امریکی ریاست ہوائی میں بھی حکام نے لوگوں کو جزیرہ اوواہو کے مکینوں کو فوری طور پر انخلا کا مشورہ دیا ہے۔امریکی سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق، تقریباً 10 فٹ اونچی سونامی کی لہریں ایکواڈور سے ٹکرا سکتی ہیں۔ امریکا نے کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں بھی سونامی وارننگ جاری کر دی۔ اس کے علاوہ برٹش کولمبیا، الاسکا کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے وارننگ کو مزید سخت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سونامی کی 10 فٹ تک لہریں بڑے ساحلی علاقوں تک پہنچنے کی توقع کر رہی ہے جبکہ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔جاپان کے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، فوکوشیما ڈائیچی اور فوکوشیما ڈائنی نیوکلیئر پلانٹ کے کارکنوں کو نکال کر اونچے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔2011 میں جاپان میں 9.0 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما ڈائیچی پلانٹ تباہ ہو گیا تھا اور اس سے تابکاری بھی پھیلی تھی۔ جاپان میں 19 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کے لیے کہا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً ساڑھے 10 ہزار افراد ہوکائیڈو میں ہیں۔پیرو اور ایکواڈور کے نزدیک جزائر گلاپاگوس کے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب، چینی حکام کا کہنا ہے سونامی لہروں کا مشرقی چین کے کچھ حصوں سے بھی ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

8.8 magnitude earthquake strikes off Russia coast, tsunami warning issued in several countries

اپنا تبصرہ لکھیں