خیبرپختونخواہ کے بعد بلوچستان میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور ڈیموں میں طیغانی آگئی ہے زیارت کے منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں جن میں سے 2 کو بچالیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق منا ڈیم سے بچائی گئی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہےجبکہ تیسری خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واضحرہے کہ گزشتہ روز ژوب کے علاقے سلیازہ میں بھی ملتان سے پکنک منانے کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔سیلابی ریلی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچی کی میت ملتان کے آبائی علاقے مہریہ کالونی لائی گئیں۔چاروں خواتین کے نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
