پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہےکہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمتی کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور یہ عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق 18 گھنٹے پر محیط یہ مرمتی عمل کاروباری سرگرمیوں، ریموٹ ورکنگ، اور ای کامرس کے شعبے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2024 میں 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے سمندری علاقوں میں زیرِ سمندر کیبل کو نقصان پہنچنے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی