زین قریشی نے روپوشی کی کہانی بیان کر دی

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے روپوشی سے متعلق زبان کھول دی.ان کا کہنا تھا کہ والد کے مشورے پر وہ کے پی کے میں روپوش ہوئے تھے .انہوں نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی فیملی کو یقین دلانا چاہتا ہوں میں اس ترمیم کا حصہ نہیں بنا . ترامیم منظور ہونے کے بعد زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا ، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔مجھ پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں.ان کا کہنا تھا کہ وہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں .انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔زین قریشی کا کہنا تھا کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں