سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر میں پروسٹیٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے جو انُ کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ بائیڈن کو 82 سال کی عمر میں موذی مرض لاحق ہوا ہے۔ اہلخانہ کی علاج کیلئے مشاورت جاری ہے۔بائیڈن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن گزشتہ ہفتے تکلیف کے باعث اسپتال گئے تھے جہاں کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کا کینسر اب آخری اسٹیج میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔پروسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ ایک چھوٹا غدود ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے پروسٹیٹ کینسر کا سب سے بڑا خطرہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 82 سالہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن جن کے بیٹے بو بائیڈن سرطان کے مرض میں مبتلا ہو کر 2015 میں چل بسے تھے .امریکی صدرٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کےاہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی.امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

Former US President Joe Biden diagnosed with prostate cancer

اپنا تبصرہ لکھیں