ایرانی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو ا تھا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد بخشائیش اردستانی کاکہنا ہے کہ سابق صدر رئیسی ایک پیجر استعمال کرتے تھے،
ان کے پیچر کی قسم حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر سے مختلف ہو سکتی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پیجر دھماکے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کمیونیکشن نیٹ ورک کو ہائی جیک کرکے ان کے زیر استعمال پیجر کو دھماکے سے اڑایا
جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور ڈھائی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہو ئے تھے۔
مئی کے وسط میں مشرقی آذر بائیجان کے صوبے میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا
جس میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت بارڈی گارڈ جاں بحق ہوئے تھے۔