پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں اور ان میں 25 مجرمان شامل ہیں۔فوجی ترجمان کے مطابق اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئےکچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا .آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان کو 10 سال، محمد عمران محبوب کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ کو 10 سال قید، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو ھی 10 سال قید، بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قید اور چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمٰن، علی افتخار، عبدالہادی اور علی شان کو 10 سال جبکہ محمد بلاول کو 2 سال قید بامشقت کی سزا ہوئی ہے۔آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔