امریکی تاریخ کی بڑی ملک بدری کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی بنائیں گے.

ہم سرحد بند کر دیں گے، ہم اپنے ملک میں غیر ملکیوں کی آمد کو روکیں گے، ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔

سابق صدر نے تارکین وطن کے مبینہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا پوری دنیا میں مقبوضہ امریکا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی کے دوران مسلسل تارکین وطن پر تنقید کرتے ہوئے امریکا کے شہروں کو ان کے حملوں سے بچانے کا وعدہ کیا.

انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے تارکین وطن کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں