سرد موسم کےباعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کامقام تبدیل

امریکا کےنو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیس جنوری کو دوسری مدت صدارت کیلئے حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔یہ تقریب جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں منعقد ہونے والی تھی اب سرد موسم کی وجہ سے کانگرس کی عمارت کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد کی جائے گی۔نو منتخب صدر نے تقریب کے لیے پچیس ہزار کے قریب مہمانوں کو دعوت دی ہے۔ٹرمپ نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے۔میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔بیس جنوری کو واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بیس جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں سردی کا چالیس برس کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں