سرکس میں کرتب دکھانے والی فنکارہ بلندی سے گر کر ہلاک

جرمنی کے شہر باؤٹزن میں ایک سرکس شو کے دوران 27 سالہ ہسپانوی ٹریپیز آرٹسٹ مرینا بی المناک حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ پاؤل بُش سرکس کے شو میں تنہا پرفارم کر رہی تھیں اس المناک حادثے کے بعد سرکس انتظامیہ نے آئندہ کے تمام شو منسوخ کر دیے ہیں۔وہ تقریباً 100 تماشائیوں کے سامنے وہ 16 فٹ کی بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔مرینا کا تعلق ہسپانیہ کے علاقے مالورکا سے تھا اور وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس فن سے وابستہ تھیں۔ حال ہی میں وہ پاؤل بُش سرکس کے دورہ جاتی پروگرام کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔جرمنی کی سرکس ایسوسی ایشن کے سربراہ رالف ہوپرٹز نے شبہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر مرینا کو اچانک چکر آگیا ہو کیونکہ ایک تربیت یافتہ فنکار کے لیے اس بلندی سے گرنے کے باوجود جان سے جانا غیر معمولی بات ہے۔پولیس نے تصدیق کی کہ مرینا نے حفاظتی رسی استعمال نہیں کی تھی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آرٹسٹ خود کرتی ہیں۔

سرکس میں کرتب دکھانے والی فنکارہ بلندی سے گر کر ہلاک

اپنا تبصرہ لکھیں