سعد منور شمالی سمت سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ہفتے کے روز دنیا کی بلند ترین چوٹی 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو شمال کی جانب سے سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو شمالی رخ سے سر کیا ہے جب کہ سعد اس وقت کیمپ 3 پر محفوظ طریقے سے پہنچ چکے ہیں اور رات وہیں گزاریں گے۔کوہ پیماؤں کے مطابق ایورسٹ کی شمالی سمت کی چوٹی تک پہنچنے کا راستہ تبت سے شروع ہوتا ہے جو نیپال کی جانب سے شروع ہونے والے ان پہاڑیوں کے عام راستے سے مختلف ہے۔چینی حکام نے شمالی رخ سے ایورسٹ سر کرنے کے پرمٹ گزشتہ جنوری سے ہی جاری کرنا شروع کیے ہیں۔

Saad Munawar becomes first Pakistani to summit Mount Everest from the north side

اپنا تبصرہ لکھیں