سعودی عرب کے مرکزی بینک نے ملکی کرنسی ریال کے نئے لوگو کا اجراء کر دیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ریال کے سرکاری لوگو کی منظوری دے دی ہے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر گورنر ایمن السیاری نے نئے لوگو کا اجراء کردیا ہے۔ان کہا کہ ریال پر لوگو کا ڈیزائن سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا ہے کہ لوگو کو عربی خطاطی میں ریال کو خاص انداز سے لکھا گیا ہے۔ ایمن السیاری کے مطابق اس اقدام سے سعودی ریال کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں وسعت آئے گی اور قومی فخر اور ثقافتی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔