سعودی عرب نے پاکستان سمیت 13 ممالک کے ویزوں پر پابندی لگا دی

سعودی عرب نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا براہ راست اثر پاکستان سمیت 14 ممالک پر پڑے گا۔ سعودی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج کے دوران غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد کو روکنا اور حجاج کرام کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے پابندی کی تصدیق کردی.یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الجزائر، بنگلہ دیش، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، پاکستان، سوڈان، تیونس اور یمن شامل ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سفری انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور مملکت میں داخلے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عارضی ہے اور مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔سعودی حکام کے نئے قانون کے تحت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اب یہ شہری صرف سنگل انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔سنگل انٹری ویزا صرف 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا.سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، ہر سال لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ آتے ہیں اور حکومت نے ہر ملک کے لیے مخصوص حج کوٹا مقرر کر رکھا ہے۔ تاہم ملٹی پل انٹری ویزا رکھنے والے بعض افراد بغیر اجازت حج میں شامل ہو جاتے ہیں جس سے انتظامات میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں اور حرم شریف میں ہجوم قابو سے باہر ہو جاتا تھا۔سعودی عرب کی ویزا پالیسی میں یہ بڑی تبدیلی ان ممالک کے لاکھوں شہریوں کو متاثر کرے گی، خاص طور پر وہ افراد جو بار بار سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں