سفری پابندیوں پر ماہ رنگ بلوچ کی دخواست ،وزارت داخلہ اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی سفری پابندیوں کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو اگلے ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔8 اکتوبر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں نیو یارک جانے سے روک دیا گیا تھا، جہاں وہ ٹائم میگزین کے ایونٹ میں شرکت کرنے والی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی، اس موقع پر ماہ رنگ بلوچ اپنی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بیرون ملک سفر سے روکا گیا.بعدازاں، عدالت نے وزارت داخلہ اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو اگلے ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں