بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیہوں اور قریبی دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان نے نہ صرف اپنی سیکورٹی میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جبکہ بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی لی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (دو کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کی طرف سے سیلمان خان کو پیشکش کی گئی تھی کہ وہ 5 کروڑ روپے ادا کرکے دشمنی ختم کر سکتے ہیں. لیکن اس پیشکش کی ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک واٹس میسج بھجے جانے کے علاوہ کوئی تصدیق نہیں ہوئی .ذرائع کے مطابق درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔