بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 19 کے میزبان اور مشہور بولی ووڈ اسٹارسلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد شو کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ بگ باس شو 19 میں سلمان خان کی سکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے حاضرین کا داخلہ بند کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو حالیہ مہینوں میں مسلسل سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ہے۔ ان خدشات کے پیش نظر شو کی ٹیم نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جو عموماً ویک اینڈ کے وار میں سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے۔بگ باس کے سی ای او رشی نیگی نے بتایا کہ پچھلے ڈھائی سالوں سے شو کی سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلل سے بچنے کے لیے تقریباً 600 افراد 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔سلمان خان ہر ہفتے ویک اینڈ کے وار میں نظر آتے ہیں ۔عام طور پر اس دوران مداح اور حاضرین بھی انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں لیکن اس بار حفاظتی وجوہات کی بنا پر یہ اجازت منسوخ کر دی گئی ہے۔
