روسی ماہی گیر نے سمندر کی گہرائی سے کبھی نہ دیکھی جانے والے عجیب مخلوق کو دریافت کر لیا۔رومن فیڈورٹسوف نامی ایک روسی ماہی گیر نے ایک عجیب الخلقت مچھلی پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی. روسی ماہی گیر کو ایک ایسی مچھلی نظر آئی جس کا سر کسی خلائی مخلوق جیسا دکھ رہا تھا نوکیلے دانت اور اور بڑا سا منہ اس کی دہشت ظاہر کر رہا تھا۔ رومن بھی اس مچھلی کو دیکھ کر شروعات میں ڈر گئے تھے۔ فیڈورٹسوف کی ماہی گیری کی کشتی پر فلمائی گئی ایک ویڈیو میں ایک عجیب مچھلی کو ریلنگ پر آرام کرتے دکھایا گیا۔ اس کا جیلی جیسا جسم اور غیر معمولی خصوصیات اسے ایلین کے طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ایلین قرار دے رہے ہیں۔ماہرین حیاتیات کے مطابق، یہ مچھلی گہرے پانی میں رہتی ہے اور اسے اوپر لانے پر دباؤ میں تیزی سے کمی کے باعث اس کا جسم پھول جاتا ہے۔ عام طور پر لمپ سکر مچھلی پتھروں سے چمٹنے کے لیے ایک خاص سکشن ڈسک کا استعمال کرتی ہے اور انتہائی نچلی سطحوں پر پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے رومن فیڈورٹسوف نامی ایک ماہی گیر اکثر جال میں پھنسے والی سمندری مخلوق کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گہرے سمندر کی مچھلیان حالیہ دنوں میں تواتر سے ساحل پر نظر آنے لگی ہیں.