سعودی عرب میں جدہ کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹ گئیں جس کے باعث ایس ایم ڈبلیو فور اور آئی ایم ای ڈبلیو ای سب میرین نظام کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
