گزشتہ ہفتے کے آخر میں زمین سے ٹکرانے والا شدید شمسی طوفان مزید شدت اختیار کر رہا ہے ماہرین نے پیر کے روز تیسرے درجے کے جیو میگنیٹک طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ شمسی سرگرمی ممکنہ طور پر جی پی ایس سگنلز، ریڈیو مواصلات اور برقی نظام کو متاثر کر سکتا ہے سورج نے اتوار کے روز ایک بہت بڑا ایم 8.2 شمسی شعلہ خارج کیا جس سے انتہائی شدید توانائی کی بوچھاڑ ہوئی۔شمسی شعلہ سورج کی سطح پر ایک بہت بڑا دھماکا ہوتا ہے جس سے روشنی، ایکس ریز اور چارجڈ ذرات کی شکل میں بہت بڑی مقدار میں توانائی خارج ہوتی ہے۔جیو میگنیٹک طوفان در اصل زمین کی مقناطیسی فیلڈ میں ایک وقتی خلل ہوتا ہے جو سورج کے بیرونی ایٹماسفیئر سے خارج ہونے والے چارجڈ ذرات کے سبب پیش آتا ہے اتوار کے روز ہونے والے دھماکے سے سورج کی سطح سے زمین جانب براہ راست بڑی مقدار میں پلازما اور میگنیٹک فیلڈ کا اخراج ہوا جو جیو میگنیٹک طوفان کا سبب بناہے سورج کی یہ سرگرمی آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی
