سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنادیا۔قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی اور تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ عمران خان کےخلاف کیا شواہد ہیں جس پر پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ 3 گواہان کے بیانات بطور ثبوت پیش کیے ہیں عمران خان کا تمام مقدمات میں مرکزی کردار ہے ۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کیس میں سازش کی بات کرتے ہیں کوئی ایسا کیس ہے جس میں سازش ہوئی ہو اور ضمانت مسترد ہوئی ہوچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا حال ہی میں سپریم کورٹ میں جتنے سازش سے متعلق کیس آئے ان میں ضمانت منظور ہوئی ہے سپریم کورٹ نے ایسے ہی الزام کے 3 کیسز میں ضمانتیں منظور کی ہیں اپنے کیس کو سازش سے متعلق دیگر کیسز سے الگ ثابت کریں۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا سپریم کورٹ میں سازش سے متعلق ضمانت منظور ہونے والےکیسز میں ثبوت نہیں ہوں گے موجودہ کیس میں سوشل میڈیا پر سازش سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔سپریم کورٹ نے استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اپنا تبصرہ لکھیں