سپر اسٹار اداکاررجنی کانت شدید بیمار،اسپتال منتقل

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت شدید بیماری کی حالت میں چنئی اسپتال میں داخل ۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق اداکار کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ آج یکم اکتوبر کو ایک ایلیکٹیو پروسیجر سے گزریں گے۔

رجنی کانت کی اہلیہ لتا نے چنئی میں سپر اسٹار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداحوں کے ساتھ صحت کی تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رجنی کانت کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید برآں، اداکار کا ایلیکٹیو پروسیجر آپریشن تھیٹر میں نہیں بلکہ کیتھ لیب میں ہوگا۔

وریں اثنا، گزشتہ رات رجنی کانت کی علالت کی خبر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی تھی اور سپر اسٹار رجنی کانت کے چنئی میں اچانک اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہو گئے۔

مداحوں نے رجنی کانت کی صحت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے باضابطہ اپ ڈیٹ پر زور دیا کیونکہ ان کی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

اب ان کی اہلیہ کے چھوٹے لیکن تسلی بخش بیان کے بعدان کے مداحوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔

2020 میں رجنی کانت کو تھکاوٹ اور بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بعد میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا اور ڈاکٹروں نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیاتھا۔

اداکار نے 2016میں گردے کی پیوند کاری بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ رجنی کانت کی آنے والی فلم ’وتایان ’ریلیز کے لئے تیار ہیں. فلم کا ٹریلر 2 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

رجنی کانت کے علاوہ ’وتایان‘ کی اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، فہد فاضل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں