سیاسی مسائل کے حل کےلیے بات چیت ہونی چاہیے. عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔یرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کیا بانی نے پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی بانی نے ستمبر میں جلسے پر علی امین گنڈا پور کو ذمہ داری دی ہے وہ جب چاہیں جلسہ کریں، بانی نے کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔

سیاسی مسائل کے حل کےلیے بات چیت ہونی چاہیے. عمران خان

اپنا تبصرہ لکھیں