پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔توار کی چھٹی کے باوجود شدید گرمی کے باعث ووٹرز نے حق رائے دہی کے لیے گھروں سے نکلنے سے گریز کیا اور اور پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد کم رہی. واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
