سیز فائر کی خلاف ورزی پر امریکی صدر ناراض اسرائیل بم گرانا بند کر.صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے اور اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد بمباری شروع کر دی اسرائیل اپنے پائلٹس کو واپس بلائے، ایران پر بمباری کی گئی تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ بم نہ گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہونے کے بعد پیچھے ہٹااسرائیل سےکہتا ہوں اب رک جاؤ مجھے لگتا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جان بوجھ کر نہیں کی گئی۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے دی ہیگ روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد بمباری شروع کر دی ۔امریکی صدر نے کہا کہ میں ایران سے بھی خوش نہیں ہوں لیکن اسرائیل سے شدید ناراض ہوں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائیل داغنے کا الزام عائد کرکے تہران پر حملہ کردیا جبکہ ایران نے میزائیل حملوں کی تردید کی ہے،

US President angry over ceasefire violation, Israel stops bombing. President Trump

اپنا تبصرہ لکھیں