بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر رات گئے تین بجے کے قریب گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا تو اس وقت اداکار کی کوئی گاڑی اس حالت میں موجود نہیں تھی کہ اس پر اداکار کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔میڈیا کے مطابق جس وقت سیف علی خان پر حملہ ہوا، اس وقت ان کا کوئی بھی ڈرائیور موجود نہیں تھا جس وجہ سے اداکار کو رکشہ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کو حملے کے بعد بیٹے ابراہیم علی خان نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے دیکھا کہ کوئی بھی کار یا دوسری گاڑی دستیاب نہیں جس کے بعد انہوں نے والد کو رکشہ کے ذریعے گھر سے دو کلو میٹر دوری پر موجود لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا۔سیف علی خان کی ہسپتال میں چند گھنٹوں پر محیط سرجری کی گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اداکار کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔