سیٹی بجنے والی ہے، گیٹ نمبر چار الٹا بھی کھلتا ہے . شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کافی عرصے کے بعد ایک مرتبہ بھر سیاسی پیشن گوئی شروع کردی ہے .عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلیم اللہ سمیع اللہ بال چل رہا ہے ، سیٹی بجنے والی ہے ان کا ٹائم گزر گیا ، گیٹ نمبر چار الٹا بھی کھلتا ہےاورکھیل شروع ہوگیا . انہوں نے کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں بکنےوالوں میں مقابلہ میں ہے .ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو سیلوٹ کرتا ہوں انہوں نے اپنی عزت بڑھائی ہے.شیخ ر شید نے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا.ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جائیں گیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 40دن کا چلہ کاٹا، وکٹری اسٹینڈ پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہوں۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں