کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد کے ایران ایونیو پر دو ہاتھوں اور گلوب کا لگایا گیا ماڈل ہٹانے کی ہدایت کردی۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سرکاری ادارے کا اس ماڈل کی تنصیب سے کوئی تعلق نہیں یہ ماڈل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نصب کررہی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماڈلز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آخر کس نے ان ماڈلز کو نصب کرنے کی اجازت دی ہے. سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس ماڈل کے لیے سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی تھی سی ڈی اے نے کہاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت خوبصورتی کے لیے ماڈلز لگانے کی اجازت دی جاتی ہے مگر اس کے لیے ماڈل ڈیزائن کی منظوری لینا ہوتی ہے۔سی ڈی اے کے نوٹس لینے کے بعد ماڈل کو کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا اور اسے منتقل کرنے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔
