شادیاں دیکھ کر لگتا ہے پاکستان امریکا کو قرضہ دیتا ہے. خالد انعم

معروف اداکار خالد انعم نے قوم کے رویے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔پاکستانی قوم کو پانی کی طرح پیسے بہاتے ہوئے دیکھ کر انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار طنزیہ انداز میں کیا ہے۔خالد انعم نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔خالد انعم نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں