شاہینوں کی پھر دھلائی. نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا بارش کے باعث میچ کے 5 اوورز کم کئے گئے تھے اس طرح دوسرا میچ 15 اوورز پر مشتمل تھا.ڈونیڈن میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ایک بار پھر آغاز اچھا نہ رہا۔حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عرفان نیازی 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز ہی بناسکے۔سلمان علی آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز بناکر پاکستان کا اسکور بہتر کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی آخر میں 22 رنز اسکور کیے۔یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 45 اور فن ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز کی اننگ کھیلی نیوزی لینڈ کی اننگ میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

Pakistan cricket team defeated again. New Zealand also won the second T20

اپنا تبصرہ لکھیں