شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف. جیل سے اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی لاہور منتقل کردیا گیا۔ان کے وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر جیل حکام نے فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا۔جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔وکیل نے بتایا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم ابھی ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا رپورٹس آنے پر کچھ معلومات مل سکیں گی کہ دل میں کیا تکلیف ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi suffers from heart problem. He is shifted from jail to hospital.

اپنا تبصرہ لکھیں