چین کے شہر شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان بیبنکا ٹکرانے سے ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹیگری 1 کا سمندری طوفان بیبنکا چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں
طوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ادھر ایشیا کے رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور میانمار میں طوفان سے اب تک 113 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 64 افراد لاپتا اور 3 لاکھ 20 ہزار افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔