شہبازشریف کی چودھری نثار سے اہم ملاقات .ن لیگ میں واپسی کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے شہباز شریف کی دعوت پر فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کی یہ 8 برسوں میں دوسری ملاقات ہے۔ گزشتہ برس بھی دونوں رہنماؤں کی 7 سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں چوہدری نثار کے صاحبزادے چوہدری تیمور بھی موجود تھے، شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

Shehbaz Sharif’s important meeting with Chaudhry Nisar. Invitation to return to PML-N.

اپنا تبصرہ لکھیں