شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری .سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف پر بھی سفری پابندیاں عائد

بنگلہ دیشی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت چھیالیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ان افراد کے وارنٹ گرفتاری جولائی اگست کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے سلسلے میں جاری کیے گئے بنگلہ دیشی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل آئی سی ٹی کے چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں ٹربیونل نے احکامات استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد دیے۔ درخواستوں میں حسینہ واجد اور ان کی پارٹی کے لیڈران کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ دوسری طرف ڈھاکا کی عدالت نے کرپشن کے الزامات کے بعدسابق بنگلہ دیشی آرمی چیف اور ان کی اہلیہ پر بھی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں