بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں اپوزیشن رہنما پریانکا چترویدی نے سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو شرمناک قرار دیا۔ہندو انتہاپسند سمجھی جانے والی تنظیم شیو سینا کی ڈپٹی لیڈر اور رکن راجیا سبھا پریانکا چترویدی نےکہا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ دانستہ کوشش ہے اور حال ہی میں ایسے متعدد حملے کیے گئے۔انہوں نے ممبئی میں یکے بعد دیگر بڑی اور معروف شخصیات پر ہونے والے حملوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں سیف علی خان کی خیریت کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی ان پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ممبئی پولیس، ممبئی شہری انتطامیہ اور مہاراشٹرا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ جب اتنی بڑی معروف شخصیات غیر محفوظ ہیں تو عام افراد کی حالت کیا ہوگی.پریانکا چترویدی کی طرح دوسرے سیاست دانوں نے بھی ممبئی پولیس، شہری انتظامیہ اور مہاراشٹر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سیف علی خان پر حملے کو دانستہ کوشش قرار دیا۔