صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا.سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

کچھ دن قبل بیماری کی وجہ سے سوشل میڈیا سے چند دن تک دور رہنے والی اداکارہ صبا قمر کی مرد میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی.اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنے مرد میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ نخرے کرتے دیکھا جا سکتا ہےاس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ویڈیو میں صبا قمر کرسی پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ ان کے پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔مختصر ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ صبا قمر سے اظہار محبت کرکے ان کی ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں جب کہ ان کے اظہار محبت کے جواب میں اداکارہ بھی انہیں آئی لو یو بولتی دکھائی دیتی ہیں۔میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔داکارہ اور میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں

Saba Qamar faces criticism for viral video with make-up artist

اپنا تبصرہ لکھیں