صبح سویرےایران کا اسرائیل پر 10واں بڑا حملہ. حیفہ ریفائنری بند

ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا اور شدید حملہ کر دیا جو حالیہ کشیدگی کے دوران دسویں بڑے حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حملے کے دوران تل ابیب میں سائرن گونج اٹھے جبکہ اسرائیل کے کئی شہروں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جبکہ 8 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق رات گئے کئے گئے حملے میں حیفہ کے رمات ڈیوٹایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں حیفہ ریفائنری کو مکمل بند کر دیا گیا جبکہ حملے میں 3 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شہریوں کو ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر بنکرز میں منتقل ہو جائیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اسرائیلی فوج کےمطابق ایران کی جانب سےتل ابیب میں نیاحملہ کیا ہے جس کے نتیجےمیں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے نئے حملے سے بھاری نقصان ہوا ہے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ایرانی جوابی کارروائی اسرائیل کی جانب سے تہران میں ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کے بعد کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس بمباری کو اسرائیل کی بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ اسرائیل پرڈرونز اور میزائل سےحملہ کیا ہے وعدہ صادق تھری کے ذریعے بےگناہوں کا بدلہ لیاجارہا ہے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔

Iran’s 10th major attack on Israel. 3 more Israelis killed

اپنا تبصرہ لکھیں