سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صبح سویرے پاک افواج نے افغانستان سائڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جہاں سے بارودی اور عسکری قوتیں پاکستانی حدود کی طرف خطرناک کارروائیاں کر رہی تھیں۔ اس کارروائی میں افغان طالبان کے ٹینک تباہ ہوگئے اور ٹینک پوزیشن کی تباہی سے دشمن کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب، پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی ہم وی بکتر بند کو بھی تباہ کر دیا گیا۔