صحافی خاور حسین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے سول سرجن کہتے ہیں کہ شواہد بتاتے ہیں کہ واقعہ خودکشی ہے تاہم معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کے مطابق گاڑی سے ملنے والا پستول ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کا ہی تھا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاور نے حفاظتی نکتہ نظر سے پستول رکھا ہوا تھا خاور حسین گاڑی پارک کرکے 2 بار واش روم گئے سی سی ٹی وی کے مطابق خاور تنہا تھے خاور نے ہوٹل کے منیجر سے جاکر واش روم کا پوچھا پھر واپس گاڑی میں آکر بیٹھ گئے خاور دوبارہ گاڑی سے اترے اور پھر چوکیدار سے واش روم کا پوچھا خاور پھر واش کے پاس گئے اور واپس آکر دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گئے۔ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعے سے قبل خاور حسین کی گاڑی ہوٹل کے باہر کافی دیر تک کھڑی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وہ اکیلے تھے اور کسی دوسرے شخص کی موجودگی نظر نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق ہوٹل مینیجر نے چوکیدار سے کہا کہ جا کر پوچھو یہ کچھ آرڈر کریں گےکیونکہ گاڑی کافی دیر سے ہوٹل کے باہر کھڑی تھی۔ جب ہوٹل کا چوکیدار خاور حسین کی گاڑی کے پاس پہنچا تو اسے گولی لگی لاش نظر آئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے صحافی خاور حسین کے موبائل فون کی فارنزک کروائی جا رہی ہے خاور کے استعمال میں دو موبائل فون تھے ایک مل گیا ہے اور دوسرا غائب ہے دوسرا موبائل فون تلاش کر رہےہیں ہو سکتا ہے گر گیا ہو یا متوفی کہیں رکھ کر بھول گیا ہو۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاور حسین شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ مئی میں خاور نے والدین کو امریکا شفٹ کردیا تھا خاور سانگھڑ مجلس میں شرکت کرنے گئے ان کے بہنوئی کے گھر مجلس تھی تاہم خاور مجلس میں نہیں پہنچ سکے۔

صحافی خاور حسین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اپنا تبصرہ لکھیں