صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی انتخابات پر سخت کنٹرول کا حکم جاری کر دیا جس کے مطابق ووٹ ڈالتے وقت امریکی شہریت کا ثبوت دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے .وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے شکایت نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ ہم نے گزشتہ نومبر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہمیں اپنے انتخابات کو درست کرنا ہوگا یہ ملک جعلی انتخابات کی وجہ سے بیمار ہے اور ہم اسے کسی نہ کسی طرح درست کرنے جا رہے ہیں۔ماہرین نے فوری طور پر صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کو صدارتی اختیارات کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس سے لاکھوں امریکیوں کو ووٹ ڈالنے سے محروم ہوسکتے ہیں .ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے ہاتھوں اپنی شکست کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلی کےدعوؤں کو برقرار رکھتے ہیں خاص طور پر غیر حاضر ووٹنگ میں ایک ایسا طریقہ جو امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے