بیلیز سٹی سے امریکی شہری کی جانب سے سیاحوں کی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو طیارے میں سوار مسافر نے ناکام بناتے ہوئے ہائی جیکر کو گولی مار کر ہلا ک کردیا ۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اکینیلا ساوا ٹیلر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 49 برس تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اکینیلا نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی جب کہ اس دوران اس نے چاقوں سے 2 مسافروں اور پائلیٹ کو بھی زخمی کردیا . دوران پرواز زخمی مسافروں میں سے ایک نے ہائی جیکر کو نشانہ بنا کر گولی مار دی . حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق ایک کے مسافر جس پاس آتشیں اسلحہ تھا اور جسے اسے لے جانے کا لائسنس دیا گیا تھا اس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پرواز کے دوران پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر مجبور ہوگیا۔ٹراپک ایئر کی پرواز میں 14 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے پرواز مکسیکو کی سرحد کے قریب بلزی سےسٹی سان پیریڈو کے لئے روانہ ہوئی تھی پولیس کمشنر چیسٹر ولیمز نےبتایا کہ یہ پرواز بیلیز کے جزیرے سان پیڈرو کی طرف روانہ ہوئی تھی لیکن ہائی جیکر نے پائلٹ کو ملک سے باہر جانے کا حکم دیا ۔بیلیز میں امریکی سفارت خانے نے ایسٹر لانگ ویک اینڈ کے موقع پر ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق ان کا بیلیز کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ ہے 