عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا لازمی قرار

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا ہے۔ ویکسی نیشن سے ممکنہ وبائی خطرات کو کم کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔متعدی بیماریوں سے حفاظت کیلئے حج پر جانے والے افراد کو میننجائٹس ویکسین لگوانے کا کہا گیا ہے سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Meningitis vaccine mandatory for Hajj pilgrims

اپنا تبصرہ لکھیں