عالمی پارلیمانی ادارہ عمران خان کے خلاف مقدمات کا جائزہ لے گا

عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مبصر 190 ملین پاؤنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے۔عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس میں عمران خان پر 9 مئی کو ٹھوس شواہد یا قابل اعتماد قانونی بنیادوں کے بغیر فرد جرم عائد کی گئی تھی.جس سے انصاف کے نظام کی غیر جانبداری پر مزید سوالات اٹھیں گے۔خالد یوسف نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی پی یو کے مبصر کے پاس اڈیالہ جیل میں عمران خان کی نظربندی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ٹرائل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں